Latest

Sunday, February 25, 2018

اینٹی رائت فورس کا تعارف Introduction to Anti-Riot Force

No comments:


ملک بھر میں گزشتہ چند دہائیوں میں نقص امن پیدا کرنے والے واقعات مثلاَاحتجاجی مظاہرے، مشتعل دھرنے، سول نافرمانی،فسادات اورمعاشی بغاوتجیسے
 حادثات وغیرہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اورہر واقعہقانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی ماہرین کیلئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوا
ہے۔لہذاقانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے ایسے حادثات وواقعاتکو کنٹرول کرنے کیلئے ایک جامع اور قابل غور حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت
 ہے۔ کسی بھی قسم کا پر امن دھرنا یا احتجاج ہر شہری کا قانونی اور آئینی حق ہے اور اس حقکو استعمال کرتے ہوئے مظاہرین جلسے ، دھرنے اور احتجاج کی شکل
 میں سڑکوں پر نکلتےہیں۔اس دوران سکیورٹی اداروں کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں کیونکہ انہوں نےشہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جلسوں 
اور دھرنوں کے دورانامن و امان کی فضا بھی برقرار رکھنا ہوتی ہے۔اس لئے قانون نافذ کرنے والے اداروںکیلئے لازم ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں جو کسی
 بھی بڑے نقصان کے ہونے سےپہلے اس پر قابو پا سکیں۔اس سلسلے میں پنجاب حکومت اور پنجاب پولیس نے ایک مثبتقدم اٹھایا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف 
جلسے اور جلوسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقعہوگی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان حالات کو کنٹرول کرنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔پنجاب حکومت نے لاہور
شہرمیں لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کیلئے جدید طریقوں اور سامان پرمشتمل ایک یونٹ قائم کیا ہے ۔ 

دعا ہے کہ یہ یونٹ لاہور شہر میں امن و امان قائم کرنے میں کامیاب ہو اور دوسرے شہروںکیلئے احسن مثال قائم کرے۔آمین

 
Copyright ©2016 Anti-Riot Police Lahore • All Rights Reserved.
Template Design by M Zeeshan • Powered by Mr.Zishee